جوابی کاپیوں کی مارکنگ کوالیفائیڈ اساتذ ہ کرتے ہیں، ترجمان سیکنڈری بورڈ

جوابی کاپیوں کی مارکنگ کوالیفائیڈ اساتذ ہ کرتے ہیں، ترجمان سیکنڈری بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ لاہور کے ترجمان نے 21 اکتوبر2016ء کو مارکنگ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد ہوتے ہیں جن کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ بورڈ قوانین کے تحت سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ کے کوالیفائیڈ اساتذہ ہی کرنے کے اہل ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ طلبہ سے مارکنگ کروانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی پرائیویٹ ادارے کا اس حوالے سے اثرو رسوخ ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے لہٰذا شائع ہونے والی خبر بے بنیاد ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -