پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں جھگڑے کا مقدمہ درج،ملزم تاحال فرار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں جھگڑے کا مقدمہ درج،ملزم تاحال فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن پولیس نے ایک روز قبل پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں لڑائی جھگڑا کرنے والے اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے کسی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جبکہ انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر محمد حیات نے روزنامہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مقدمہ کی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ دارالعلوم ابلاغیات پر اسلامی جمیعت طلبہ کے غنڈوں کا حملہ و توڑ پھوڑ طلبہ وطالبات پر تشدد ،اساتذہ سے شدید بد تمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔درخواست گزار کے مطابق سینکڑوں طالب علم اور اساتذہ ان غنڈوں کی موجودگی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں دفعہ 148\149 اور 506\427 کے تحت درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں 40نا معلوم اور 5ملزمان جن میں معاذ،حمزہ ،اسامہ ،اعجاز اور ملک آدم شامل ہیں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -