اسد شفیق ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنزکیساتھ 18ویں پاکستانی بن گئے

اسد شفیق ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنزکیساتھ 18ویں پاکستانی بن گئے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ اعزاز پانے والے 18ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اسد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 9 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔ اسد شفیق گزشتہ روز کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 57 رنز درکار تھے۔ انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیل کر تین ہزار رنز مکمل کئے۔ شفیق تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 75 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -