میڈیکل سٹورز کے باہر فٹ پاتھوں پر ادویات کی فروخت ہائیکورٹ میں چیلنج

میڈیکل سٹورز کے باہر فٹ پاتھوں پر ادویات کی فروخت ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )میو ہسپتال کے اردگرد میڈیکل سٹورز کے باہر فٹ پاتھوں پر ادویات کی فروخت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے اردگرد میڈیکل سٹور مالکان فٹ پاتھ پر ادویات رکھ کر فروخت کر رہے ہیں، دھوپ اور مٹی پڑنے کی وجہ سے ادویات اپنی افادیت کھو دیتی ہیں بلکہ یہ ادویات مریضوں میں مزید بیماریوں کا باعث بنتی ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے اردگر فٹ پاتھ پر رکھ کر ادویات فروخت کرنے کا معاملہ کئی برسوں سے جاری ہے لیکن ٹاؤن انتظامیہ اور محکمہ صحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میو ہسپتال کے باہر فٹ پاتھوں پر رکھ کر ادویات کی فروخت روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -