34 برس بعد انگلینڈ کی طرف سے 4 سپنرز کی ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ
چٹاگانگ(اے پی پی) انگلینڈ کی طرف سے چار سپنرز نے بنگلہ دیش کے خلاف رواں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں باؤلنگ کی، یہ 34 برس بعد پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کی طرف سے چار سپنرز نے ٹیسٹ اننگز میں باؤلنگ کی ہو۔ اس سے قبل 1982ء میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے کانپور ٹیسٹ میں چار انگلش سپنرز نے باؤلنگ کرائی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش سپنرز عادل رشید، معین علی، گیرتھ باٹی اور جوروٹ نے باؤلنگ کرائی۔