کراچی گرلز نیٹ بال کپ 25 اکتوبر سے شروع ہو گا

کراچی گرلز نیٹ بال کپ 25 اکتوبر سے شروع ہو گا

  

اسلام آباد(اے پی پی) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن (ایس این اے) اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) مشترکہ طور پر کراچی گرلز نیٹ بال کپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ایونٹ 25 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر میں شروع ہو گا۔ ایس این اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں شریک سکولز اور کالجز کی طالبات کے درمیان انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ایس این اے نے ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند سکولز اور کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 اکتوبر تک رجسٹریشن کرا لیں۔ ایونٹ کے ڈراز 25 اکتوبر کو کپ کے شروع ہونے سے قبل نکالے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -