آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی پاک آرمی سے شکست

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی پاک آرمی سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دوسرے میچ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی سی بی الیون نے مہمان ٹیم کو ایک سو سات رنز سیہرادیا۔مہمان ٹیم آخری میچ ہفتے کو پولیس الیون کے ساتھ باغ جناح میں کھیلے گی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین آرمی کرکٹ ایک سو چھیانوے رنز کے تعاقب میں اٹھاسی سکور بناسکی۔ڈیوٹ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بائیس گیندوں پر پینتیس سکورکیا۔غلام مرتضی نے پندرہ رنز دے کر چار وکٹ لیے۔احمد شفیق نے آٹھ رنز کے بدلے تین کھلاڑی آوٹ کیے۔اس سے پہلے پی سی بی یوتھ الیون نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بناے۔ وقاص علی نے اڑتیس گیندوں پرنو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ستاون رنز بناے۔فہد عثمان نے اکیس گیندوں پر دو چھکوں اور نو چوکوں کی بدولت تریپن سکورکیا۔ولید انجم نے انتالیس جبکہ علی زریاب نے چونتیس رنز کی اننگز کھیلی۔گل مور۔مرامہ اور ڈیوڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔مہمان خصوصی کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پی سی بی ایگیزیکٹوکونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آسٹریلین ہائی کمشنر یورک یوزیک بھی موجود تھے۔