جنوبی افریقہ آج آسٹریلیا الیون کیخلاف دورے کا آغاز کریگی

جنوبی افریقہ آج آسٹریلیا الیون کیخلاف دورے کا آغاز کریگی

  

ایڈیلیڈ (این این آئی)جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم (آج) ہفتہ کو آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے اپنے دورے کا آغاز کرے گی۔ ٹور میچ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائیگا۔ اے بی ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں ڈوپلیسی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے ٗ ڈی ویلیئرز کہنی کی سرجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوئے تھے تاہم وہ کینگروز کے خلاف شیڈول تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم ہیں تاہم اس کا انحصار ان کی صحت پر ہو گا ڈی ویلیئرز کہنی کی انجری کے باعث عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے اور میزبان پروٹیز نے کینگروز کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -