شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ ، آفتاب قرشی کی 9 وکٹوں سے جیت

شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ ، آفتاب قرشی کی 9 وکٹوں سے جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کا میچ آفتاب قرشی اور ٹوٹلی کرکٹ کے درمیان علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ آفتاب قرشی نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ آفتاب قرشی کے کپتان محسن آفتاب قرشی نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ٹوٹلی کرکٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 32، شاہد حسین 24 اور خالد حبیب نے 27 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے طارق حسین نے 3/20، تحسین مرزا 2/30، شاہد اسحاق 1/20 اور جاوید ملک نے 1/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 15.4 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کپتان محسن آفتاب قرشی نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ عبدالوحید سینئر نے 57 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے واحد وکٹ شان شاہد نے 1/27 حاصل کی۔ قیصر وحید، طارق رشید امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر فلم سٹار شان شاہد نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے محسن آفتاب قرشی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ چیف آرگنائزر محمد سلمان خان ہمراہ ہیں۔