آل پاکستان ایس پی ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

آل پاکستان ایس پی ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)رانا نوید الحسن اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والے آل پاکستان ایس پی ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل رانا نوید کرکٹ کلب شیخوپورہ اور آر ایس جمخانہ کرکٹ کلب فیصل آباد کے مابین (آج) ہفتہ کوکھیلا جائے گا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کو ایس اے سکول اور خیابان امین کی ٹیموں کے مابین ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 26 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل ہوں گے ۔ رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی جوئیاں والا موڑ شیخوپورہ کی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آل پاکستان شیخوپورہ پریمئر لیگ( ایس پی ایل) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سے چار ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔