انٹر نیشنل ویٹرن الیون اور راولپنڈی سٹار کے درمیان نمائشی میچ آج کھیلا جائیگا
اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر نیشنل ویٹرن الیون اور راولپنڈی سٹار کے درمیان نمائشی میچ(آج) ہفتہ کومیونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔