راستہ نہ ملنے پر وکلاء نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی

راستہ نہ ملنے پر وکلاء نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی

  

لاہور(نامہ نگار )وکلاء تشددکا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، راستہ نہ ملنے پر وکلاء نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی،سیشن عدالت کے باہر راستہ نہ ملنے پر وکلاء نے تھانہ سول لائنزکے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ مذکورہ پولیس اہلکار بپھرے ہوئے وکلاء سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا تاہم وکلا نے اس کی ایک نہ سنی، واقعہ کے دوران راہگیروں نے بھی وکلا ء کا ساتھ دیتے ہوئے پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔ واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے عدالتی ملازمین اور پولیس اہلکاروں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔ وکلاء گردی کے خلاف لاہور کا عدالتی عملہ پہلے ہی احتجاج پر ہے تاہم دو روز کے دوران وکلا ء گردی کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری لاہور بار شاہدنواب چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -