ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مکہ شوگر ملز کے اکاؤنٹس منجمد

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مکہ شوگر ملز کے اکاؤنٹس منجمد

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر لاہور نے مکہ شوگر ملز کے اکاؤنٹس منجمد کرکے ڈائریکٹرز کے چار پلاٹس قبضہ میں لے لئے ۔ مکہ شوگر ملز کے ذمہ ٹیکس کی مد میں 50 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا تھے ایف بی آر کی جانب سے بار بار نوٹسز کے باوجود مکہ شوگر ملز کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی جس پر گزشتہ روز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملز کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے اور ایم ڈی ریاض قدیر بٹ سمیت تین ڈائریکٹر ز کے ملکیتی کروڑوں روپے مالیت کے ڈیفنس میں واقع چار پلاٹس قبضہ میں لے لئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -