جوہانسبرگ،بلوم فونٹین میں ژالہ باری کا طوفان،چھتیں منہدم،درجنوں افراد زخمی

جوہانسبرگ،بلوم فونٹین میں ژالہ باری کا طوفان،چھتیں منہدم،درجنوں افراد زخمی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کے صوبے بلوم فونٹین میں ژالہ باری کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے ،وزنی اولوں سے گھر وں کی چھتیں گر گئیں، متعدد افراد شدید زخمی،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ اولے پڑ نے سے آمدو رفت بھی معطل ہو کر رہ گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق اس طرح کا طوفان 2013میں آیا تھا،ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کا موں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھانے پینے کی اشیا ء کا ذخیرہ رکھیں،محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ طوفان کی صورتحال مزید کچھ دن برقرار رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -