سیاست میں اختلافات جاری رہتے ہیں، کسی کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے نہیں دیں گے: سعد رفیق

سیاست میں اختلافات جاری رہتے ہیں، کسی کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے نہیں دیں ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست میں اختلافات چلتے رہتے ہیں تاہم کسی کو پاکستان کا داراالحکومت بند کرنے نہیں دیں گے پاکستان تیزی سے معاشی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے چائنہ پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سر مایہ کاری سی پیک منصوبے کے تحت کر رہا ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی اور بین الاقوامی سطح پر امیج بلند ہو گا ۔محکمہ ریلوے کی آمدن 36ارب روپے تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ محکمہ ریلوے کی پالیسیوں میں بہتری ہے ۔ محکمہ ریلوے جلد ہی ایسا تیزٹر یک متعارف کرارہا ہے جس پر 160کلو میٹر فی گھنٹہ تک سفر کیا جا سکے گا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات ملک و قوم کی بہتری کے لیے سر گر م عمل ہے اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو جلتا ہوا پاکستان نہیں بلکہ خو شحال پاکستان دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں سٹار مارکیٹنگ کی گیارہ سالہ ایوارڈتقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پربہتر کارکر دگی کا مظاہرہ کر نے والے مختلف شعبوں کے افراد کو سٹار مارکیٹنگ ایورڈز دیے گئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی روزنامہ پاکستان کی چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی ،سٹار مارکیٹنگ کے سی ای او واثق نعیم نے بھی خطاب کیا جبکہ رنگا رنگ تقر یب میں فرزانہ واثق ، نبیہہ، فلمسٹار غلام محی الدین ، آصف خان ،علی شامی ،سہیل خٹک ،سٹار مارکیٹنگ کے ڈائریکٹرز آصف رشید ،اخلاق احمد ، جاوید ملک ، ریاس انور ، کاشف ، مقبو ل حسین ، نسرین فاطمہ ، امتیاز ، روبینہ گل اور عالیہ اخلاق سمیت ملک بھر سے سٹار مارکیٹنگ کے افسران کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الر حمن شامی نے اپنے خطاب میں سٹار مارکیٹنگ کے سی ای او واثق نعیم کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے پاکستان کی صف اول کی مارکیٹنگ کمپنی بننے اور کامیابی کے سفر کو بہتر طریقہ سے چلانے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ سٹار مارکیٹنگ کے سی ای او کی تقریر اسلام آباد اور کراچی میں بھی ہونی چائیے تاکہ سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکیں اور آج جس مقام پر وہ ہیں اس پر رشک کیا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں محکمہ ریلوے کی حالت بہتر ہوئی ہے لہذا وفاقی وزیر برائے ریلوے کو اپنی مثبت کو شش جاری رکھنی چائیے تاکہ نتائج بہتر نکلے گے ۔ اس موقع پر سٹار مارکیٹنگ کے سی ای او واثق نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مارکیٹنگ کا سفر 1970سے شروع کیا اور آج جس مقام پر سٹار مارکیٹنگ کھڑی ہے اس پر اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ یہ سب کچھ سٹار مارکیٹنگ کے ورکرز کی بدولت ممکن ہو ا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سٹار مارکیٹنگ کو پاکستان کے مایہ نا ز ڈویلپرزملے جو بہتر کام اور محنت پر یقین رکھتے تھے جن سے آج کاروباری نہیں بلکہ فیملی تعلق بن چکا ہے اور سٹار مارکیٹنگ پاکستان میں محنت اور لگن کا سفر جاری رکھے گی ۔ انھوں نے کہا کہ سٹار مارکیٹنگ نبیہہ ویلفیئر ٹر سٹ کو 50لاکھ روپے کا فنڈ دینے کا اعلان کر تی ہے اور یہ فنڈ مختلف شعبوں میں خرچ کیے جائیں گے ۔

سعدرفیق

مزید :

صفحہ آخر -