اسلام آباد بند کرنے والے جمہوریت کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ ندیم کامران

اسلام آباد بند کرنے والے جمہوریت کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ ندیم کامران

  

ملتان (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر زکواۃ وعشر ندیم کامران نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے والے حقیقی معنوں میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں خواتین کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ضلعی کمیٹیوں میں خواتین کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی خواتین رہنماؤں عطیہ ربنواز ، روبینہ شاہین ، فہمیدہ چوہان سے کی گئی ملاقات میں کیا ندیم (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کامران نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی مسلمل لیگ (ن) کی ہی حکومت ہو گی کیونکہ موجودہ حکومت اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہی ہے جبکہ عمران خان جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں اور ان کے دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا ہے نہ کہ جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے اور پوری قوم نے احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -