اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان بلا جواز ہے‘ محمد اعجاز الحق

اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان بلا جواز ہے‘ محمد اعجاز الحق

  

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)پانامہ لیکس کے ایشو پر سپریم کورٹ میں کیس لگنے پر عمران خان کا دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان بلا جواز ہے۔ملک میں انصاف کے حصول کے لیے سب سے بڑا فورم سپریم کورٹ آف پاکستان ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اگر کرپشن نہیں کی تو وہ سپریم کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

سر براہ و ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے اپنے دورہ ڈاہرانوالہ کے دوران،،پاکستان،، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کیا دو نومبر کو اسلام آباد بند ہو گا اعجاز الحق سے ایک بزرگ شہری کا سوال۔اس پر اعجاز الحق نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں زندگی رواں دواں رہے گی۔ملک میں ترقی کے پہیے کو جام نہیں ہونے دیں گے۔اعجاز الحق نے اپنے دورہ ڈاہرانوالہ کے دوران اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور بعض اہم سیاسی کارکنوں کے ہاں ہونے والی نا گہانی اموات پر ان کے گھروں میں جا کر فاتح خوانی کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی،نوجوان صحافی محمد عامر شفیع،چوہدری مظہر حسین،چوہدری محمد رفیع،حاجی محمد اشرف تابش اور طالب حسین لیڈر بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -