بٹ خیلہ کا محنت کش سعودی عرب میں جاں بحق

بٹ خیلہ کا محنت کش سعودی عرب میں جاں بحق

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں ڈھیری جولگرام کامزدورکارسعودی عرب میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا متوفی گزشتہ پچیس سالوں سے محنت مزدوری کی غرض سے مقیم تھا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ کے نواحی گاؤں ڈھیری جولگرام کاایک شخص شریف خان ساکن ڈھیری جولگرام گزشتہ پچیس سالوں سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھاچنددن قبل وہاں پربیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا گزشتہ روزان کی نعش گاؤں پہنچادی گئی نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اورمقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا مرحوم ناصرخان کے والدحاجی محمدسہراب خان کے بھائی جبکہ ثناء اللہ اورعطاء اللہ کے چچاتھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -