ایس ایس پی آپریشنز کا متنی تھانہ کا اچانک دورہ

ایس ایس پی آپریشنز کا متنی تھانہ کا اچانک دورہ

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)جمعہ کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے متنی تھانے کا اچانک دو رہ کرتے ہوئے تھانہ کا ریکارڈ ،مالخانہ اورحوالات کا جائزہ لیا اور فاٹا سے متصلباؤنڈریز ائیریا میں واقع پو لیس چوکیات اور ناکہ بندیوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ایس پی شوکت خان ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران بھی جومود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے جمعہ کے روز متنی کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ تھانہ میں موجود تمام ریکارڈ،حوالات، مالخانہ اور صفائی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے محرر سٹاف کوتھانہ آنیوالے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اوراچھے طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی بعد ازاں ایس ایس پی عباس مجید خان مروت نے متنی کے باؤنڈری علاقہ میں فاٹا سے متصل پولیس چوکیا ت اور ناکہ بندیوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور جان فشانی سے انجام دینے کی ہدایت کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -