فاٹا سے رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کے احکامات کا لعدم

فاٹا سے رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کے احکامات کا لعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اورجسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فاٹاسے رکن قومی اسمبلی ناصرخان کی نااہلی کے احکامات کالعدم قراردے دئیے ہیں اوران کی بحالی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے46سے رکن قومی اسمبلی ناصرخان کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے واضح رہے کہ فاٹاسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے46کی نشست پرناصرخان نے کامیابی حاصل کی تھی جس پران کے مدمقابل امیدوار حمیداللہ نے الیکشن ٹربیونل میں نااہلی کی درخواست دائرکی اور الیکشن ٹربیونل نے درخواست منظورکرکے ناصرخان کو نااہل قرار دیتے ہوئے مذکورہ نشست پردوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ دیاتھاجس کے خلاف ناصرخان نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کردیاتھا اورگذشتہ روز دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرٹربیونل کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا ۔