بٹ خیلہ ہوائی گولی سے نوجوان چل بسا

بٹ خیلہ ہوائی گولی سے نوجوان چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ایک ہفتہ قبل گھرکے اندرگولی لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان زخموں کے تاب نہ لاکرچل بسا۔مالاکنڈلیویزفورس تھانہ بٹ خیلہ کے انچارج عالمزیب خان نے اخباری نمائندوں کوبتایاکہ مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ محلہ شریف آباد کے عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن کامران اپنے گھرمیں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوافوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ پہنچادیاگیاجہاں پران کے والدفضل وہاب نے لیویز اہلکاروں کوبتایاکہ میرابیٹاکامران اپنے گھرمیں پستول صاف کرتے ہوئے زخمی ہوگیابٹ خیلہ ہسپتال سے فوری طورپرتشویشناک حال میں پشاورکے ہسپتال ریفرکردیاجہاں پروہ ایک ہفتہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہونے کے بعداخرکارزندہ گی کی بازی ہارگئی متوفی کومیاں سلطان باباکے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامتوفی عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن تھے۔