جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے لئے ڈیرہ شہر سے قافلہ حق نواز پارک سے روانہ ہو گا
ڈیرہ اسماعیل خان( ساٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے صوبائی اجتماع عام کے لئے ڈیرہ شہر سے کارکنان کا بڑا قافلہ حق نواز پارک سے امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈیرہ شعیب اعوان اور جنرل سیکر ٹری حاجی عقیل ڈمرہ کی قیادت میں روانہ ہو گا۔ قافلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ جن کے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈیرہ نے آج رات 9بجے کارکنان کو حق نواز پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔