ڈیرہ رائے کے تنازعہ پر 2افرد زخمی

ڈیرہ رائے کے تنازعہ پر 2افرد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیور و رپورٹ)اڈا فتح کے قریب گاؤں سے منع کرنے کے تنازعے پر کھوئی بہارہ کے رہائشی دو افراد نے ڈنڈوں سے وار کرکے دو افراد کو زخمی کردیا ، کینٹ پولیس نے شاہ عالم آباد چوک پر کاروائی کرکے ہتھالہ کے رہائشی سے ہزاروں روپے کی چرس برآمد کرلی۔درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر دو نمبر مرسیڈیز گاڑی برآمد کرکے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود میں واقعہ علاقہ اڈا فتح علی پر گاؤں سے منع کرنے کے تنازعے پر کھوئی بہارہ کے رہائشی عجب خان اور عطاء اللہ استرانہ نے کڑی شموزئی کے رہائشی استرانہ قوم کے کریم شاہ اور عمران کو ڈنڈے مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔کینٹ پولیس نے شاہ عالم آباد چوک پر دانش مسیح سکنہ بستی دھپانوالی سے دوران تلاشی610گرام چرس برآمد کرکے ملزما کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ مریالی موڑ پر سید غلام سکنہ ہتھالہ سے 710گرام چرس برآمد کرلی ،درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی دو نمبر مرسیڈیز قبضے میں لیکر دو افراد تادین اچکزئی اور اولیاء سکنائے چمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -