پیرا میڈ یکس کی پرو فیشنل الا ؤ نس نہ دینے کیخلاف احتجاج کی دھمکی
چارسدہ (بیور و رپورٹ) ایپکاکے مرکزی صدر اسلم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پیرا میڈیکس کو فوری طور پر ہیلتھ پرو فیشنل الاؤنس دینے کا اعلان کر دیں بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا۔ تبدیلی کے دعویداروں کے حکومت میں کلاس فور ملازمین سے 24گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی ہے ۔ تحریک انصاف 2نومبر کو وفاقی حکومت جبکہ ایپکا 10نومبر کو صوبائی حکومت کا تختہ الٹ دیگی ۔ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں ایپکا کے زیر اہتمام پیرا میڈیکل سٹاف کو ہیلتھ پر وفیشنل الاؤنس کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ۔ مظاہرے سے ضلعی صدر ہدایت اللہ ، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نبی امین ، ضلعی صدر پیر اقبال ، فیض علی شاہ ، اکبر مہمند او ر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے ایپکا کے مرکزی صدر اسلم خان ، ور دیگر کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں دن بہ دن مایوسی پھیل رہی ہے ۔ حکومت ڈاکٹروں، نرنسنگ اور پیرا میڈیکس کے بعض کیڈرز کو پروفیشنل الاؤنس دے رہی ہے جبکہ پیرا میڈیکل کلاس فور کے ساتھ ظلم و زیادتی کرکے پرو فیشنل الاؤنس دینے سے انکار کیاجا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت انصاف کا نعرہ بلند کرکے حکومت میں آئی ہے مگر آج انصاف کی حکو مت میں پیرا میڈیکس کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ مقررین نے کہاکہ ظلم و زیادتی اور اپنے حق کیلئے آخری دم تک لڑینگے ۔ مقررین نے کہا کہ 2نومبر کو تحریک انصاف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے جبکہ ایپکا 10نومبر کو صوبائی حکومت کا تختہ الٹ دے گی ۔