ووٹوں کی نہیں تعمیر و ترقی کی سیاست کرتے ہیں‘ حمزہ شہباز

ووٹوں کی نہیں تعمیر و ترقی کی سیاست کرتے ہیں‘ حمزہ شہباز

  

احمدپورشرقیہ (سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما او روزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے میاں محمد حمز ہ شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ ہم ووٹوں کی نہیں خدمت او رتعمیر و ترقی کی سیاست کرتے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نو ا زشریف او روزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہبا ز شریف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ 2018 ؁ء میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی انتخابی معرکہ جیتے گی ان خیالات کا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صد روپارلیمانی سیکرٹری انہار چوہدر ی خالد محمو د ججہ اوررکن قومی اسمبلی و ضلعی سینئر نا ئب صدر مخد وم سید علی حسن گیلانی کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ارکان سے کیا مزید انہوں نے کہا ملکی سیاسی حالات دھرنوں کی اجاز ت نہیں دیتے ہم سب کو مل کر قوم کی خدمت کرنی چاہیے ۔ آخر میں انہو ں نے کہا ہمارے سیاسی مخالفین کو چائنا کا سی پیک منصوبہ کھٹک رہاہے ۔ جبکہ اس منصوبے کی 70 فیصد رقوم بجلی کی کمی پوری کرنے پر لگا ئی جارہی ہے۔ تاکہ ملک روشن ہو او رصنعت کا پہیہ چلنے کی بجائے دوڑے وفد میں امید وار چےئرمین بلدیہ سر دا ر محمد شہز اد سہیل خا ن خاکوانی سمیت دیگر کارکن تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -