مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں

مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں

  

پشاور ) سٹاف رپورٹر (وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ بنوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں کیونکہ ہم عوام کو سبز باغ نہیں دکھا رہے بلکہ اپنے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے قائل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں بنوں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ وہ کسی پر تنقید نہیں کرناچاہتے تاہم یہ امر انتہائی قابل افسوس ہے کہ ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے عوام کے مسائل کو جان بوجھ کر نظر انداز کیاجبکہ اس کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی ہے تعلیم،صحت،آبپاشی و آبنوشی اور مختلف شعبوں میں عوامی امنگوں کے مطابق ضروری اصلاحات کی گئی ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کئی جرات مندانہ فیصلے کئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ دوسرے صوبے خیبر پختونخوا کی تقلید کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -