قبائلیوں کی بہبود کیلئے کوشاں ہیں ،اے پی اے ٹانک

قبائلیوں کی بہبود کیلئے کوشاں ہیں ،اے پی اے ٹانک

  

ٹانک (نمائندہ پاکستان) جنوبی وزیرستان کے قبائلی عوام کے مسائل اور انکے شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کوئی لمحہ فروگذاشت نہیں چھوڑ رہے حکومت قبائلی عوام کے فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر شعیب خان نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھاکہ جنوبی وزیر ستان کے متاثرہ قبائلی خاندانوں کی اپنے ابائی علاقوں کو واپسی کا چوتھا مرحلہ انیس اکتوبر سے شروع ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو چھ ماہ تک کا مفت راشن ونان فوڈ اشیاء کے علاوہ اے ٹی ایم کے ذریعے پچیس ہزار نقد اور ٹرانسپورٹ کی مد میں سم کے ذریعے دس ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر کا کہناتھاکہ جنوبی وزیر ستان کو واپس جانے والے 110 نئے دیہات جبکہ پرانے دیہاتوں کی واپسی بھی چوتھے مرحلے میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے متاثرین کی باعزت واپسی اور آباد کاری کے سلسلہ میں بھر پور کوشاں ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -