صوبہ سرائیکستان تحریک کیلئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے‘ جمشید حیات

صوبہ سرائیکستان تحریک کیلئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے‘ جمشید ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی وکلاء ونگ کی جانب سے سینئر وکلاء کے راہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں چئیرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا فراز نون ،رانا عارف کمال نون صدر وکلاء ونگ ،ایس ،ڈی ،پیِ عنایت اللہ مشرقی ،سیکرٹری جنرل نے میزبانی کی۔جبکہ مہمان خصوصی شیخ جمشید حیات صدر ہائیکورٹ بار ،عظیم الحق پیر زادہ ،صدر ڈسٹرکٹ بار وکلاء رہنماء مرزا عزیز اکبر بیگ ،اطہر شاہ بخاری ،چوہدری محمد حنیف،اللہ دتہ کاشف بوسن،اللہ نواز وینس ،عمران(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

خاکوانی محمد حسین بابر،حافظ غلام عباس راں ،نعمان خان خاکوانی ، چوہدری کامران، اجمل خان،خالد حسین مترو شیخ ارشدو دیگر نے شرکت کی اس موقع پرصدر ہائیکورٹ بار شیخ جمشید حیات نے کہا کہ ہم صوبہ سرائیکستان کی تحریک کے لیے اپنی جانیں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے کیونکہ وسیب کی تمام محرومیوں کا حل علیحدہ صوبہ کے قیام میں ہی ہے تخت لاہور کے قابض حکمران ہی وسیب کے وکلاء سمیت تمام شعبہ جات کے استحصال کا ذمہ دار ہیں اب وکلاء اس خطے کی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کابھرپور ساتھ دیں گے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عظیم الحق پیر زادہ نے کہا کہ ہم صوبہ قیام کے لیے حکمرانوں کی جانب سے کی جانے والی ہر قسم کی لالچ اور پیش کش کو ٹھوکر مارتے ہیں اور ہر قسم کی رکاوٹوں اور مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صوبہ تحریک کے لیے ایس ڈی پی کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے اس موقع پر رانا فراز نون نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی میں ہمیشہ وکلاء کا اہم کردار رہا ہے ہمیں یقین ہے کہ وکلاء عدلیہ میں نمائندگی دئیے جانے کا مطالبہ پورا ہونے کے باوجود اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی علیحدہ صوبہ کی تحریک کسی مصلحت یا دباؤ کا شکار ہوگی ایس ڈی پی صدر وکلاء ونگ رانا عارف کمال نون نے تمام وکلاء راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے منشور میں شروع سے ہی خطے میں خود مختیار ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ رجسٹری کا قیام شامل ہے تاہم وکلاء اور ایس ڈی پی کا صوبہ تحریک کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر آنا تحریک کے لیے خوش آئند ہے سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری نے کہا کہ علیحدہ صوبہ تحریک میں سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی صوبہ تحریک میں وکلاء کو ہم قدم پائیں گے اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا وسیب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے تمام زبانیں بولنے والے وسیب زادوں کو بلاتفریق کے اس تحریک میں ساتھ لے کر چلیں گے عشائیہ کے موقع پر مرزا عزیزاکبر بیگ ، چوہدری محمد حنیف ،محمد حسین بابر ،حافظ غلام عباس راں،میاں خالد حسین مترو،شیخ محمد ارشد،عمران خان خاکوانی،و دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

جمشید حیات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -