شیر گڑھ ،غریب محنت کش کے گھر میں آتشزدگی ،11 کمرے خاکستر
شیرگڑھ(نامہ نگار)ہاتھیان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے غریب محنت کش کے گھر کے دوکمرے جل کر راکھ ہوگئے کمروں میں موجود ہزاروں روپوں کا سامان بھی آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ہاتھیان راموڑہ کے غریب محنت کش محمد گل عرف ما ما گل ملنگ صبح سویرے محنت مزدوری کے سلسلے میں نکل کر لوند خوڑ گئے جبکہ ان کی بیوی چپس اور سویٹ وغرہ بیچنے کے لئے گرلز ہائی سکول ہاتھیان میں موجود تھی اور گھر میں کوئی فرد موجود نہیں تھاکہ اس دوران ان کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے گھر کے دو کمرے اور ان میں موجود سارا سامان جن چارپائیاں،بسترے،پنکھے،برتن،کمبل اور کپڑے شامل ہے اور ان کی مالیت تقریباََ ایک لاکھ روپے بتائی جاتی ہے جل کر راکھ ہوگیاآگ کی خبر ملتے ہی ریسکیوں 1122موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاہاتھیان سے منتخب بلدیاتی نمائندے سید نظر خان نے ضلعی اور صوبائی حکومت سے غریب محنت کش کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے