زکریا یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں پی ایچ ڈی ٹیسٹ پھر متنازع ہوگیا7 امیدواروں کا بائیکاٹ
ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں پی ایچ ڈی ٹیسٹ پھرمتنازع ہوگیا ، سات امیدواروں نے بائیکاٹ کردیا ،ایم فل کے 4 امیدوارو ں نے بھی وی سی کو درخواست دے دی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
شعبہ ابلاغیات میں گزشتہ روز پی ایچ ڈٰ ی میں داخلے کیلئے ہونے والا ٹیسٹ اس وقت متنازع ہوگیا جب سات امیدواروں بائیکاٹ کردیا کہ یہ پیپر وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق تیار نہیں کرایاگیا ہے ، ان امیدواروں کا کہنا تھا کہ 6اکتوبر ٹیسٹ کے بعدبائیکاٹ کے بعد وائس چانسلرانکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر اشرف خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ پرچے کا ایک حصہ بنائیں گے مگر گزشتہ روز ہونے والا ٹیسٹ بھی ایک ہی ٹیچر نے بنادیا جس پر بائیکاٹ کیا گیا ، اس بارے میں بیرونی ممتحن سجاد پراچہ نے بتایا کہ پرچہ بنایا ہے مگر وہ اس کو میرٹ پر دیکھیں گے ، اسی طرح شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر شبیرراہی کا کہنا تھا کہ پرچہ قانون کے مطابق بنایا گیا ہے ، اورآؤٹ نہیں ہوا ، ہم میرٹ پر داخلے کریں گے ، دوسری طرف ایم فل کے چار امیدواروں بھی وائس چانسلر کودرخواست دی ہے کہ انہوں نے داخلے کیلئے ٹیسٹ دیا اورپہلی میرٹ لسٹ میں ان کا نام آگیا مگر بعد میں شعبے کی انتظامیہ نے 18طلبا کی لسٹ لگادی اور ہمیں داخلے سے محروم کردیا ، جبکہ ایچ ای سی کے قانون کے مطابق شعبے میں 41داخلے ہوسکتے ہیں لہذا ہماری داد رسی کی جائے ورنہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پرمجبور ہوں گے۔
ٹیسٹ متنازع