زکریا یونیورسٹی ویٹرنری سائنسز کی دوسری انٹرنیشنل ذوونوسس کانفرنس

زکریا یونیورسٹی ویٹرنری سائنسز کی دوسری انٹرنیشنل ذوونوسس کانفرنس

  

ملتان )سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیراہتمام’’ دوسری انٹرنیشنل ذوونوسس کانفرنس 2016 ‘‘کا کامیاب انعقاد اپنے اختتام کو پہنچا. . کانفرنس کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر فیکلٹی آف ویٹرنری (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور فیکلٹی کے دیگر اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی کہ فیکلٹی کے وژن کی وجہ سے یہ کانفرنس یونیورسٹی کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتی ہے . جس میں ملکی محقیقین و غیرملکی محقیقین کی ایک کثیر تعداد ایک چھت کے نیچے نہ صرف جمع ہوئے ہیں بلکہ ان کی قابل ستائش تحقیق کو بھی سننے کا موقع ملا.انہوں نے یونیورسٹی کی دیگر فیکلٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کی بامعنی ، قومی اور بین الاقوامی کانفرنس کے اہتمام کا نظام الاوقات طے کریں تاکہ محقیقین ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنی دور رس تحقیق سے نئی نسل کو آگاہ کرسکیں.کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایرک جے نیومین تھے ا نہوں نے کانفرنس کے اختتامی دن میں جانوروں سے منتقل ہونے والی بیماریوں کاایک مختصر جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بیماریوں کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ ملکی و غیرملکی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے بلکہ پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بھی ان مقاصد کے لیے استعمال کیاجائے. کانفرنس کے چیف آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی بامقصد کانفرسز کا انعقاد باقاعدگی سے عمل میں لایاجائے گا.کانفرنس کے سیکرٹری ڈاکٹر میاں محمد اویس نے گزشتہ سال کی کانفرنس کے مندرجات پیش کیے اور بتایاکہ موجودہ کانفرنس کے اہم مندرجات مرتب کرکے تمام پالیسی میکنگ ایجنسیز ، ویٹرنری سائنسز اور میڈیکل سائنسز سے متعلقہ تمام اداروں میں بھیجے جائیں گے. تاکہ ان پر عمل درآمد کرکے اس اہم پبلک ہیلتھ کے مسئلے کو حل کیاجاسکے.تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں میں سوینرز اور پوسٹرز کے مقابلے میں اول دو اور سوم آنیوالے تحقیقی مقالوں کے لیے اسناد بھی تقسیم کی گئیں.

ذوونوس کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -