کرم ایجنسی سرحد بند ہونے سے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان

کرم ایجنسی سرحد بند ہونے سے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان )گذشتہ ایک ہفتے سے کرم ایجنسی سرحد بند ہونے کے با عث ما ل گاڈیوں میں میوہ جات،سبزیات وغیرہ خراب ہوکر تاجر برداری کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔ پھنس افغان مہاجر پھنس کران کے ساتھ بچے ،خواتین سردی کے سبب بیمار پڑگئے ہیں۔ کرم ایجنسی پاک افغان سرحد خرلاچی کے گیٹ وی پر خود کش دہماکے کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز نے سرحد کو ایک ہفتے سے سیل ہونے کے سبب درجنوں گاڈیوں کے قطاریں لگا گئے ہیں ان گاڈیوں میں وہ افغا ن خاندان بھی شامل ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت گذشتہ ایک ہفتے سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ، ۔ان افغان مہاجرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہ ہمارے ان گاڈیوں کو افغانستان جانے کے اجازات دیا جائے کیونکہ ہمارے بال بچے اور سامان گاڈیوں میں حرلاچی بارڈر پر کھڑے کھڑے تنگ ہوں چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -