دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اولیاء کرام کا پیغام عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر طاہرامین

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اولیاء کرام کا پیغام عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر طاہرامین

  

ملتان( خصوصی رپورٹر)دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اولیا کرام کا پیغام عام کرنا ہو گا ‘ صوفیا کرام نے امن و سلامتی کا پیغام دیااور دنیا میں دین اسلام کا صحیح امیج پیش کیا‘ ان خیالا ت کا اظہار وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے گورنمنٹ اسلامیہ ولایت حسین کالج میں ’’خواجہ غلام فرید‘‘ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا‘ کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے کی اور مہمان (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

خصوصی وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین تھے ‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ اولیا کرام اور صوفیا کرام کی دین اسلام کی ترویج کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ‘ ا نہوں نے دین اسلام کا صحیح تصور اور پیغام پیش کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ غلام فرید ؒ کی دین اسلام کی ترویج کیلئے کاوشیں نا قابل فراموش ہیں‘ انہوں نے اپنے کلام سے دنیا بھر میں امن و سلامتی کا درس دیااور دین اسلام کے اصل تشخص کو پیش کیا ‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمدحسین آزاد نے کہا کہ خواجہ غلام فرید ؒ نے اپنے کلام سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ‘ خواجہ غلام فرید ؒ کی تعلیمات پر عمل کرکے دہشت گرد ی اور دیگر مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے‘ کانفرنس سے مخدوم محمد احسن‘ ڈاکٹر امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا‘ کانفرنس کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر ا مین کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

طاہر امین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -