طلباء کی تعلیم و تربیت والدین اساتذہ کی ذمہ داری ہے ، بہادر خان

طلباء کی تعلیم و تربیت والدین اساتذہ کی ذمہ داری ہے ، بہادر خان

  

پشاور(سٹا ف رپورٹ) حلقہ پی کے 23مردان کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد بہادر خان نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں بہتری لانے اور اُن کو تمام ضروری سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے والدین ،اساتذہ اور کونسلوں کو مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔وہ مردان میں غیر سرکاری تنظیم الف اعلان کے زیر اہتمام پی کے 23کے سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی ممبر ان ،والدین اور اساتذہ کے ایک کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد محمد اے ڈی او اجمل خان ،الف اعلان ریجنل کوارڈنیٹر سجاد احمد اور آواز ڈسٹرکٹ فورم کے صدر فیاض الاسلام نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ ،والدین اور کونسلوں کو ذیادہ با ا ختیار بنانے کا مقصد ان سکولوں میں والدین اور کمیونٹی کے کردار کو بڑھانا ہے۔کیونکہ والدین اپنے بچوں کے لئے کسی سے بھی زیادہ فکرمند ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مُستقبل کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کریں ۔اور پی ٹی سی کو فعال بنانے میں کردار ادا کرنا چاہۂ۔مقررین نے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم پر زور دیا ہے وہ دنیا میں کامیاب ہوئے ہیں۔اساتذہ کے علاوہ والدین اور معاشرے کے دیگر افراد مل کر ایک تعلیمی معاشرے کا بنیاد رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ ذمہ داری صرف استاد کی نہیں ہیں، اُنہوں کہا کہ ہمارے اس غریب معاشرہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں۔لیکن اُسے بروئی کار لانے کیلئے ہمیں اور والدین مل کر محنت کرنا ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -