شبقدر پولیس بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے ،تحصیل ناظم
شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر میں پولیس بلدیاتی نطام کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ بٹگرام پولیس نے ویلج کونسل ناظم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرے آپنی تعصب عیاں کی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم شبقدر حاجی ظفر علی خان نے ا پنے دفتر میں اپنے ایک پریس کانفرنس کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ویلج کونسل سیکرٹری کے شکایت پر بٹگرام پولیس نے بغیر تحقیق کے ناظم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا ہیں ۔ بٹگرام پولیس کے بے بنیاد مقدمے کے خلاف 26اکتوبر کو ویلج کونسل سمیت تمام عوامی نمائند گان کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پولیس کا اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے خلاف لائحہ عمل وضع کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ناظم اور سیکرٹری کے درمیان معمولی تکرار ہوئی تھی ۔اور پولیس تھانے میں ناظم اور سیکرٹری کے درمیان باہمی راضی نامے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ بٹگرام نے ناظم کے خلاف بے بنیاد مقدمی درج کیا ہیں جس میں کوئی صواقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں پولیس بلدیاتی نمائندوں سے تعصب رکھی ہوئی ہیں اور اسی تعصب کے نتجے میں پولیس تھانوں میں ان عوامی نمائندگان سے تعاون نہں کر رہی ۔ جس سے ان عوامی نمائندگان میں مایوسی پھیل رہی ہیں ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بٹگرام کے بے بنیاد مقدمے کے خلاف قانونی کاروائی کرے گے ۔ اور اس عرض سے 26اکتوبر کو تمام منتخب نمائندگان کا اجلاس طلب کر لیا ہیں جس میں ویلج کونسل سمیت ضلعی و تحصیل ممبران بھی شرکت کرے گے ۔ اجلاس میں بٹگرام پولیس کے بے بنیاد مقدمے سمیت پولیس کے روئے کے خلاف لائحہ عمل وضع کیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بٹگرام پولیس کے بے بنیاد مقدمے کے اندارج پر ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے آئی جی پختون خواء ، ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او چارسدہ مطالبہ کرے گے اور اگر ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو قانونی اور ائینی راستہ اپنایا جائیگا جبکہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔