مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات،امیدواروں کی اکثریت بلامقابلہ کامیاب قرار

مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات،امیدواروں کی اکثریت بلامقابلہ کامیاب قرار

  

خانیوال،کچاکھوہ،کروڑ لعل عیسن،کوٹ چٹھہ ( نمائندگان)مخصوص نشستوں کیلئے کا غذات نامزدگی در ست قرار دئیے جانے پراکثر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق یونین کونسل نمبر97میں مخصوص نشستو ں پر چیئرمین ملک حسن رضا اتراایڈووکیٹ کے گروپ کے نامزد کردہ چاروں امیدواران بلا مقا بلہ منتخب ۔جس کے مطابق یوتھ ممبر محمدنعیم، کسان ممبر محمدعلی شاہ،(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

خواتین کی دونشستوں پر رضیہ بی بی اورخدیجہ بی بی منتخب ہوئی ہیں۔ حلقہ کے معزز ین کفیت اللہ میانہ،ملک عباس رضا اترا، ملک اعجاز اترا، حاجی اعظم خان نیازی، فداخان ،سردار آفتا ب احمد وٹوو دیگر نے مبارکبا دپیش کی۔کچاکھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچاکھوہ کی نواحی یونین کونسل 92سے کسان سیٹ پر ناصر ہراج 5/9-R،یوتھ کونسلر پر عبدالرحمن ،لیڈی کونسلرز پر صفیہ بیگم ،سکینہ بی بی بلا مقابلہ منتخب ہوگئیں ۔ریٹرنگ آفیسر ریاض المانی کے مطابق ان امیدواروں کے مقابلے میں کسی کے کاغذات جمع نہیں ہوئے ۔کروڑ لعل عیسن سے سپیشل رپورٹر کے مطابق تحصیل کروڑ کی 15یونین کونسلوں میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 58امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق یونین کونسل راجن شاہ توقیر حسین یوتھ،یونس مسیح اقلیت،گرے والا یونین کونسل میں خواتین میں کوثرکلثوم ،شہلا پروین،کسان غلام سرور،یوتھ محمد عمران،لارنس مسیح اقلیت،یونین کونسل98ایم ایل میں خواتین ثمینہ نجم،رخسانہ کوثر،کسان محمد عبیداقبال ،یوتھ محمد ندیم یونین کونسل 110ٹی ڈے اے میں خواتین شمیم اختر،پروین اختر،کسان محمد شاہد،یوتھ محمد عامر،یونین کونسل شاہ پور کسان ریاض حسین،یوتھ محمد حسین،یونین کونسل ساہو والا میں خواتین عزیز مائی،نشرین مائی،کسان لیاقت علی،یوتھ محمد زبیر،یونین کونسل بصیرہ میں خواتین بختو مائی ،اقبال مائی،کسان نسیم نواز،یوتھ محمد امجد خان ،یونین کونسل98ایم ایل میں خواتین مسرت گل،نسیم اختر،کسان محمد ریاض ،یوتھ محمد عثمان،یوسف مسیح اقلیت،یونین کونسل شوکت آباد میں خواتین فرزانہ بی بی ،نشید کوثر،کسان محمد اکرم،یوتھ محمد طفر اقبال،یونین کونسل 112ایم ایل میں خواتین نسرین بی بی ،مقبول بی بی ،عارف مسیح اقلیت،یونین کونسل سامٹیہ میں خواتین مختار مائی،کلثوم بی بی،کسان صادق حسین،صدام حسین،گیلاجی اقلیت جبکہ یونین کونسل کروڑ تھلجنڈی میں تصور عباس یوتھ،کسان سیٹ پر محمد یوسف اور مختارکے درمیان یونین کونسل واڑہ سیہڑاں میں کسان محمد رمضان اور شاہ جہاں کے درمیان یونین کونسل90ایم ایل میں اقلیتی سیٹ پر مختار عامر اور غفور مسیح کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ان یونین کونسلوں میں خوتین سرور مائی ،عذرا پروین،عزیز بی بی،نوید افتخار یوتھ،ارشد علی کسان،رسول بی بی ،ریحانہ بی بی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے۔کوٹ چٹھہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹہ چٹھہ کی خواتین،نوجوان،کسان نشستوں پر انتخاب،سیٹھ شوکت علی کسان،یوتھ ،راجہ عابد حسین اور خواتین نشستوں کیلئے بدرالنساء،عظمین مائی،سمیرا بی بی نے کاغذات جمع کرائے تھے ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات داخل نہیں کرائے اس طرح مذکورہ بالا امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -