ہیلتھ کارڈکی تقسیم سے غریبوں کو بہتر علاج کی سہولت ملے گی ‘ کانجی رام

ہیلتھ کارڈکی تقسیم سے غریبوں کو بہتر علاج کی سہولت ملے گی ‘ کانجی رام

  

صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے ذریعے غریبوں کو اپنے گھروں کے قریب علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب سے محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، یہ بات انھوں نے گزشتہ روز متاثرین لنڈا بازارمیں امدادی رقم تقسیم کرتے ہوئے کیا ‘ ایم پی اے سیٹھ کانجی رام نے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

مزید کہاکہ دھرنا اور احتجاج کی سیاست کرنیوالے عوام کیساتھ مخلص نہیں وہ ملکی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں مخالفین کو مایوسی اور شرمندگی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہو گا انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ہیلتھ پروگرام کارڈ کی تقسیم صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان سے شروع کی ہے جو یہاں کے عوام کیلئے خوش آئند اقدام ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -