نوشہرہ ،ٹمبر ایسوسی ایشن کی تنظیم نو ،احسان اللہ صدر منتخب

نوشہرہ ،ٹمبر ایسوسی ایشن کی تنظیم نو ،احسان اللہ صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) نوشہرہ ،مردان ،تحت بھائی ،شیرگڑھ، پبی اور جہانگیرہ کی سطح پر ٹمبر ایسوسی ایشن کی تنظیم نو مکمل احسان اللہ وزیر صدر ،پیر محمد خان محسود جنرل سیکرٹری جبکہ روین خان سیکرٹری مالیات ہوں گے اس سلسلے میں گذشتہ روز نوشہرہ میں احسان اللہ وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی جسمیں ٹمبر کاروبار کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں ثرکت کی اور سب نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ٹمبر ایسو سی ایشن کی صدارت کے عہدے کے لئے احسان اللہ وزیر، جنرل سیکرٹری پیرمحمد خان محسود،، سینئر نائب صدر نقیر خان محسود ، نائب صدر شفیع الرحمان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ محسود، میڈیا سیکرٹری جلال خان محسود ،جبکہ روین خان کو سیکرٹری مالیات چن لئے گئے اس موقع پر ٹمبر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر احسان وزیر نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹمبر کاروبار سے منسلک تاجروں کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ٹمبر کے کاروبار سے منسلک تاجر برادری گوں نا گوں مسائل سے دو چار ہیں اور کوئی ان کے مسائل حل کر نے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں ٹمبر کاروباریوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر صوبائی ٹمبر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لائیں گے جس کے زریعے ٹمبر کاروبار کے ساتھ منسلک افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔