ٹھیکیداروں کاپول، کروڑ وں کے ٹینڈرز میں حکومت کو لاکھوں کا نقصان
ملتان( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز 165سکولوں میں کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈراوپن کئے گئے ۔ اس موقع پر سینکڑوں ٹھیکیداروں نے آپس میں مشاورت کر کے پرچیاں ڈال کر کام تقسیم کر دیئے ٹھیکیداروں کے پول کیوجہ سے حکومت کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ چیئر مین ڈسٹرکٹ ٹینڈر بورڈ کے اراکین ٹھیکیداروں میں مقابلے کی فضا پیدا کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ۔ معلوم ہوا ہے ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ٹینڈر بورڈ کے اراکین کو بھی اُن کا حصہ دیکر خاموش کر ادیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے دفترمیں ضلعے بھر کے 165سکولوں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈراوپن کئے گئے ۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں ٹھیکیداروں ٹینڈر پراسس میں حصہ لینے کے لئے شامل تھے ۔ ان میں سے بعض ٹھیکیداروں اسے بھی تھے جن کے درجنوں کنٹریکٹ موجود ہیں اور وہ وقت گزرنے کے باوجود سائیٹ ورک مکمل نہیں کر سکے ۔ بعض ٹھیکیداروں کے پاس مطلوبہ سٹاف اور مشینری تک بھی دستیاب نہیں لیکن بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی آشیرباد سے ٹھیکیدار ہر ٹینڈر پر اس میں شامل ہوتے ہیں اور بڑی مالیت کے کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی ٹینڈر کے موقع پر ٹھیکیداروں نے ڈسٹرکٹ ٹینڈر بورڈ کے اراکین کی ملی بھگت سے تمام پراسس کوہائی جیک کر لیا اور مقابلہ کی فضاء پیدا نہ ہونے دی تمام ٹھیکے پول کر کے آپس میں بانٹ لایئے مقابلہ کی فضاء پیدا نہ ہونے سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ، معلوم ہوا ہے گزشتہ روز کنٹریکٹر میں پرچیوں کے ذریعہ ٹھیکے آپس میں تقسیم کرتے دیکھے گئے ۔ جبکہ بعض کنٹریکٹر زنے موقع پر ہی اپنے کنٹریکٹ فروخت کر دیئے منافع حاصل کر لیا ۔