پی ٹی آئی حکومت نے بیوروکریسی کی تذلیل کی ہے ،ملک جمعہ خان

پی ٹی آئی حکومت نے بیوروکریسی کی تذلیل کی ہے ،ملک جمعہ خان

  

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت نے صوبے کی بیوروکریسی کی اتنی تزلیل کی ہے کہ اب اس صوبے کی بیوروکریسی بھی حکمرانوں کی کامیابی سے خوش نہیں ہے اور یہی بیوروکریسی ہی ان کے گلے میں کرپشن کی پاداش میں پھاندا ڈالیں گی اور عنقریب مانکی شریف میں دوبارہ عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ عام ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں کارکن اور ضلع نوشہرہ کے عوام شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک جمعہ خان نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اس صوبے کے عوام کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کر کے ان کے اعتماد کو ٹھس پہنچائی ہے اور اب عوام باشعور ہو چکے ہیں ان کے تبدیلی کے نعروں میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ پی ٹی آئی والوں نے KPKمیں کچھ نہیں کیا تو وہ پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں میں کیا کریں گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حکمران اتنے نااہل ہیں کہ انہوں نے صوبے میں کوئی میگا ترقیاتی منصوبہ بھی شروع نہیں کیا بلکہ عوامی نیشنل پارٹی کی دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی سیاسی دوکانداری چمکارہی ہے صوبے میں اصل تبدیلی عوامی نیشنل پارٹی کی دور حکومت میں آئی تھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مانکی شریف کے جلسے میں ضرور حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کریں گے مگر وہ14اکتوبر کے جلسے کی طرح جلسہ نہیں کر سکتے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -