ٹبہ سلطان پور،تعلقات سے منع کرنے پر شو ہرنے بیوی قتل کردی
ٹبہ سلطانپور،چوک میتلا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگا ر)رحیم یار خان کی رہائشی خاتون صغراں بی بی نے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چوک میتلا کے نظام ٹاؤن کے غلام مصطفی سے پسند کی دوسری شادی کی جس کے ساتھ پہلے شوہرعبدالمجید بلوچ سے پیدا ہو نے والی 8سالہ بچی سائرہ بی بی بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہ رہی تھی غلا م مصطفی نے رات کے وقت اپنے گھر میں دیر سے آنا روز کا معمول بن لیا تھاشک گزر نے پر مقتولہ ملزم کی بیوی صغرا ں بی بی نے گذشتہ روز اپنے شوہر غلام مصطفی کو غلط اور باز اری عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر نے سے منع کیا جس کی رنجش میں آکر غلام مصطفی نے گھر میں پڑے ا سلحہ سے اندھا دھند فائر نگ کردی جس کے نتیجہ میں صغرا ں بی بی کا جسم گولیوں سے چھلنی ہو گیا اور وہ موقع پر جا بحق ہوگئی جبکہ مقتولہ کی 8سالہ بیٹی سائرہ مجید بھی شدید ز خمی ہوگئی جس کو تشویشناک صورتحال کے باعث نشتر ہسپتا ل ملتان منتقل کردیا گیا ملزم گرفتار پولیس نے چک نمبر 166ڈبلیو بی کے نمبردار چوہدری محمد جمیل کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔واضع ر ہے کہ مقتولہ صغراں بی بی اور قاتل غلام مصطفی دونوں ہی تیسری شادی تھی ۔