جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے زیراہتمام دوروزہ اجتماع مالاکنڈسے آج ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں

جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے زیراہتمام دوروزہ اجتماع مالاکنڈسے آج ہزاروں ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے زیراہتمام دوروزہ اجتماع مالاکنڈسے آج ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی بٹ خیلہ کے امیرامجدعلی شاہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج ہونے والے اجتماع میں ملک کے دیگرحصوں کے طرح مالاکنڈسے بھی ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے اس سلسلے میں خواتین کیلئے علٰحیدہ ٹرانسپورٹ کابندوبست کیاہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کامقصدصر ف اورصرف اللہ کی زمین پراللہ کانظام لاناہے اوراس کیلئے پرامن جدوجہدکررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اجتماع کوکامیاب کرانے کیلئے زیادہ سے زیاد ہ تعدادمیں اپنی شرکت کویقینی بنایاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -