کروڑوں مالیتی گندم خور برد سکینڈل میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ منظور باجوہ‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالمجید گوندل کی ضمانتیں منسوخ
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی ) کروڑوں روپے مالیت کی گندم خرد برد کے سکینڈل میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ منظور حسین باجوا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالمجید گوندل کی ضمانتیں منسوخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ منظور حسین باجواعدالت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کی طرف سے فیصلہ سنانے سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خرد برد کے سکینڈل میں ملوث سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ منظور حسین باجوا ، ڈی ایف سی عبدالمجید گوندل ، فوڈ انسپکٹر چوہدری افتخار احمد اور انجم فرید بابر سمیت دیگر افراد کے خلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ میں مقدمہ درج کر رکھا تھا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ منظور حسین باجوا اور فوڈ انسپکٹر انجم فرید بابر نے روپوشی اختیار کر رکھی تھی جبکہ ڈی ایف سی عبدالمجید گوندل کو سرگودھا جبکہ چوہدری افتخار کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا تھا ، جو سنٹرل جیل ڈی جی خان میں مقید ہیں ، چند روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر منظور حسین باجوا نے بھی جج اینٹی کرپشن سے 21اکتوبر کیلئے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرائی تھی جبکہ سنٹرل جیل ڈیرہ میں مقید ڈی ایف سی عبدالمجید گوندل نے عدالت میں اپنی بعد ازگرفتاری ضمانت دائر کر رکھی تھی جس کی تاریخ بھی 21اکتوبر مقرر تھی گذشتہ روز دونوں طرف سے وکلاء کی سماعت کے بعد جج اینٹی کرپشن نے دونوں کی ضمانتیں مسترد کر دیں تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر منظور حسین نے اپنی ضمانت کی منسوخی کا فیصلہ سننے سے قبل ہی روپوش ہو گیا تھا ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مجیب خان نے بتایا کہ عدالت سے فرار ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹرمنظور حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور انھیں جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔
ضمانتیں منسوخ