عدالت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 2 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتار جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمد احمد سعید شیخ نے عدالت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 2 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بنام کاشف میں سب انسپکٹر محمد افضل اورہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کے پیش نہ ہونے پروارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔