نیشنل بنک مظفر گڑھ پنشن فراڈ کیس فوٹو کا پیئر اور مالی نے اعتراف جرم کرلیا مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع

نیشنل بنک مظفر گڑھ پنشن فراڈ کیس فوٹو کا پیئر اور مالی نے اعتراف جرم کرلیا ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیشنل بنک مظفر گڑھ برانچ میں فوٹو کاپئیر وحید اور مالی نذر عباس نے ملکر پنشن کی بوگس اندراج کے ذریعے بینک میں 19کروڑ کا فراڈ کیا ہے ۔ افسران عرصہ دراز تک فراڈ سے لاعلم رہے مالی کشیئر کی سیٹ پر بیٹھ کر بوگس اندراج کرتا رہا ۔ فوٹو کاپئیر اور مالی نے کروڑوں کی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جائیداد بانلی ۔ نیب ملتان کی تحقیقات میں دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ۔ یادرہے 45کروڑ کے مظفر گڑھ پنشن فراڈ کیس میں نیب ملتان پہلے ہی 11ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے ۔ جن کا تعلق اکاؤنٹ آفس اور نیشنل بینک مظفر گڑھ برانچ سے ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات اور گرفتاریوں کی توقع کی جارہی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -