لو میرج کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں ملتان سٹیشن پرپکڑی گئیں‘ بہلا پھسلا کر لے جانیوالے ماں بیٹا پولیس حراست میں

لو میرج کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں ملتان سٹیشن پرپکڑی گئیں‘ بہلا پھسلا ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)لو میرج کے لئے گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں ملتان سٹیشن پر پکڑی گئیں‘ بہلا پھسلا کر لے جانے والی ماں اور بیٹا کو پولیس حراست میں دے دیا گیا ذرائع کے مطابق رضیہ نامی خاتون اپنے بیٹے کامران کے ساتھ مل(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کر کراچی کی رہائشی دو بہنوں 20سالہ ردا اور 18سالہ خدیجہ کو لاہور لے جارہی تھی کہ کینٹ ریلوے سٹیشن پر بچیوں کے والد کی رپورٹ پر ایس ایچ او رانا صدیق نے کارروائی کرتے ہوئے شالیمار ایکسپریس سے خاتون کو بچیوں سمیت اتارلیا اور سپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا جہاں دونوں لڑکیوں نے والد کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سپیشل مجسٹریٹ ریلوے نے لڑکیوں کو والد کے ساتھ بھیجنے جبکہ خاتون اور اس کے بیٹے کامران کو تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

لو میرج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -