لکی مروت ،ڈی پی او کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کی سرزنش

لکی مروت ،ڈی پی او کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کی سرزنش

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد ہمدانی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ماتحت پولیس افسران پر واضح کیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انہیں گھر کی راہ دکھائی جائے گی وہ اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے جس میں ایس پی انوسٹی گیشن توحید خان، ڈی ایس پی لکی افسر خان، ڈی ایس پی نورنگ مراد علی خان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سونا خان نے بھی شرکت کی اجلاس میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی کاکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو وارننگ جاری کی گئی کہ وہ بہتری لائیں یا محکمانہ کاروائی کے لئے تیار رہیں ڈی پی او خالد ہمدانی نے منشیات فروشی اور قمار بازی کے اڈوں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ مفروروں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں انہوں نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او نورنگ جاوید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر عارف خان کی کاکردگی کی تعریف کی اور ان کے لئے توصیفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ سزا و جزا کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے پولیس فورس کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کو عوام دوست بنایا جائے اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے انہوں نے لکی اور نورنگ میں ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے کی غرض سے مزید وارڈنز اور ٹکٹنگ آفیسرز کی تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پیز کی زیر قیادت ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں اور ضرورت پڑنے پر سریع الحرکت فورس کا تعاون طلب کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -