تجاوزات کے خاتمے سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں‘ عاشق گوپانگ

تجاوزات کے خاتمے سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں‘ عاشق گوپانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)تحصیل علی پور کے تمام شہروں کی خوبصورتی ترقیاتی منصوبے اولین ترجیحی ہیں،شہروں کو صاف ستھرا رکھنا صحت مندذہنوں کی نشانی ہے تجاوزات کے خاتمہ سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں شہروں میں بننے والی ہاؤسنگ سکیموں سے بھی شہروں کے حسن میں اضافہ ہوتاہے سیت پور،سلطان پور،خیرپورکے عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیحی ہے سلطان پور جیسے پسماندہ شہر میں ٹف ٹائل کامنصوبہ خوبصورتی کے لحاظ سے مثالی منصوبہ ہے۔گزشتہ روزان خیالات کا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
اظہار ایم این اے سردار عاشق حسین خان گوپانگ نے ڈریم گارڈن ہاؤسنگ سیکم منصوبہ علی پور بائی پاس کاافتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوبصورت اورٹی ایم اے سے منظورشدہ منصوبہ اورہاؤسنگ کالونیاں شہروں کے حسن میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر محمدشکیل اختر خان ڈائریکٹر ذیشان ندیم ملک پرویز نے کہاکہ شہریوں کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا خواب ہے ڈریم گارڈن ہاؤسنگ سکیم ایک خوبصورت اور سستی ترین رہائشی سکیمیں ہے ہیں اس موقع پر ملک فیض رسول بھوہڑایڈووکیٹ، حافظ محمدعمرخان گوپانگ،ملک رجب حسین لانگ،چیئرمین اقبال خان گوپانگ بھی موجود تھے۔