اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خاتمے کے لئے دکانداروں کو تنبیہ

اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خاتمے کے لئے دکانداروں کو تنبیہ

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کت خصوصی ھدایت پر تحصیلدار مٹہ اور ٹی ایم او مٹہ کا مٹہ بازار کے دونوں طرح فٹ پاتھوں پر تجاوزات ہٹانے کیلئے تمام دوکانداروں کو سختی سے وارننگ ۔ائندہ کیلئے سخت ترین کاروائی کرکے تمام سامان کو ضبط کی جایئگی ۔ٹی ایم او مٹہ نے موقع نے فٹ پاتھوں میں خراب مقامات کو فوری طور پر مرمت کرنے کی خصوصی ھدایات جاری کردی ۔ایک دو دن میں کام شروع کرنے کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مٹہ حضرت علی کے خصوصی ھدایات پر تحصیلدار مٹہ ھدایت اللہ خان اور ٹی ایم او مٹہ فضل ربی خان نے مٹہ بازار کے دونوں طرف فٹ پاتھوں پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے خصوصی ھدایات دی ۔اور کہا ۔کہ ائندہ کیلئے فٹ پاتھوں پر تجاوزات رکھنے والوں کی خلاف سخت ترین کاروائی کی جایئگی ۔جبکہ فٹ پاتھوں پر موجود تمام سامان کو سرکاری کی جایئگی ۔اس موقع پر ٹی ایم او فضل ربی خان نے مٹہ بازار کے دونوں طرف فٹ پاتھوں پر خراب مقامات کوفوری طور پر مرمت کرنے کی بھی خصوصی ھدایات جاری کردی ۔اور جلد سے جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔اس موقع پر بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی اور دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثناء مٹہ بازار میں فٹ پاتھوں پر موجود تجاوزات کی خلاف تحصیلدار مٹہ اور ٹی ایم او مٹہ کے کارکردگی کو عوام نے سراہا۔اور توقع ظاہر کی ۔کہ ذمہ دار احکام ائندہ کیلئے بھی ان فٹ پاتھوں کیساتھ ساتھ مٹہ بازار کے مین روڈ کے دونو جانب غیر قانونی پارکنگ کیلئے بھی اقدامات اٹھایئنگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -