ملتان اور کوٹ ادو میں سرچ آپریشن‘ 8 مشکوک افراد گرفتار
ملتان، کوٹ ادو(وقائع نگار، تحصیل رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں نے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی آپریشن کے دوران 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے قبضے میں سے 500 گرام ہیروئن اور 2 غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا وزارت داخلہ کی خفیہ ہدایات کے مطابق پولیس کے سرچ ااپریشن میں تیزی آگئی ہے،گذشتہ روزپولیس کوٹ ادونے ڈی پی اومظفرگڑھ اویس احمدملک کی سخت احکامات کی روشنی میں سرش آپریشن کے دوران (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
جمیل احمد۔بابرعلی علی ۔ربنوازدایہ۔۔پولیس محمودکوٹ نے سرچ آپریشن کے دوران درہ آدم خیل کے رہائشی حبیب اللہ آفریدی ۔پشاور کے رہائشی محمدحضرت کو گرفتارکرکے انہیں نامعلوم جگہ پرمنتقل کردی۔جبکہ انہیں مکان کرایہ پردینے والے مکان مالکان عبدالمتین۔غلام عباس لنگاہ۔غلام عباس کھوکھر۔نسیم آفریدی۔اورندیم آفریدی کے خلاف 11پیٹروایکٹ2015کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔